برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں بھاری ٹیکسوں، کرپشن اور ناقص حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ جاری ہے، دارالحکومت برازیلیا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ برازیلیا میں دو روز سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
درجنوں مظاہرین نیشنل کانگریس کی عمارت کے سامنے جمع ہیں اور کرپسن کے خلاف کارروائی، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی شعبوں میں بہتری کا مطالبہ کررہے ہیں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔