ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی راج نیتی کی شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر سیاست ستیا گرہ میں کی صورت بالی وڈ کو جیتنے آرہی ہے۔ فلم سیاست کے موضوع پر ہواور اگراِ س میں بگ بی بھی ہوں تو فلم کی پذیرائی کی توقعات بڑھ ہی جاتی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار اجے دیوگن نے ادا کیا ہے۔
جن کو نظام بدلنے سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا پڑتا ہے ۔فلم میں بالی وڈ کی حسینہ کرینہ بھی ہیں لیکن اس بار ان کا کردار گلیمرس نہیں بلکہ فلم کے ٹریلرمیں وہ خوب ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔
فلم میں ولن ہیں منوج واجپائی، جو ایک کرپٹ سیاست دان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ راج نیتی میں الیکشن جیتنے والے ارجن رامپال ستیا گرہ میں بھی لیڈر کے کردار میں نظر آئیں گے جو کسی سے نہیں ڈرتا۔ستیا گرہ 23 اگست کو ریلیز ہو گی۔