مشرف کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : امریکی محکمہ خارجہ

John kerry

John kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے مشرف کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان Patrick Ventrell نے واشنگٹن میں ذرائع کو بریفنگ میں بتایا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے۔

جسے برقرار رکھا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس دورے میں وہ پاکستانی رہنماں اور دوسرے لوگوں سے تفصیلی بات چیت کریں گے تاہم اس دورے کا شیڈول ابھی طے نہیں کیا گیا۔