اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیربھٹو قتل کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کے قتل کے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چودھری ذوالفقار قتل کیس کی سماعت جج سید کوثر عباس زیدی کی عدالت میں ہوئی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ زخمی ہونے کے باعث ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیا جسا سکا، پولیس رپورٹ کے مطابق شناخت پریڈا بھی نہیں ہوئی، عدالت نے ملزم عبداللہ عمر کے ریمانڈمیں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے 11 جولائی تک توسیع کر دی۔