خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے ایک سو ستتر افراد کی فہرست پیش کرنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ نے آخری مہلت دیدی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد اور جسٹس اسد اللہ چمکنی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ جیک برانچ کے بریگیڈیر نوبہار نے عدالت کو بتایا کہ نو افراد کو مختلف حراستی سنٹروں میں بھیج دیا گیا ہے۔
جبکہ 177 افراد کے بارے میں ایجنسیوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لاپتہ افراد کیس میں عدالت نے ایجنسیوں کو کافی وقت دیا ہے اور اگر تعاون نہیں کیا جاتا تو پھر سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف کریمنل کیسز درج کرائے جائیں گے۔
چیف جسٹس نے 177 افراد کی فہرست اگلی پیشی پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آخری مرتبہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ ان افراد کو عدالت کے سامنے فہرست پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔