کراچی (جیوڈیسک) کراچی آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے جسٹس مقبول باقر پر حملے کی تحقیقات کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ریڈ زون میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے جو موجود ہیں وہ بھی کام نہیں کرتے تاہم شواہد کی روشنی میں جلد ملزموں تک پہنچ جائینگے۔