با اثر افراد کی طرف سے جعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر

تلہ گنگ : با اثر افراد کی طرف سے جعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر، پولیس بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر۔ وزیر اعلی پنجاب، ڈی آئی جی، ڈی سی او چکوال و ڈی پی او چکوال سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی بااثر افراد کی طرف سے ضلع چکوال اور گردو نواح کے دیہات میں جعلی مشروبات کا دھندہ عروج ہے۔

ذرائع نے بتا یا ہے کہ ضلع چکوال میں جدید ترین مشینوں پر مال بھر کر مختلف علا قو ںمیں بھاری مقدار میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ جو کہ خطر ناک بیماریوں کا موجب بن رہا ہے۔ ان طاقت وار افراد کے خلا ف پو لیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

شہریوں کی طرف سے کاروائی کرنے کا مطالبہ اور ڈی پی او چکوال کی طرف سے جعلی مشروبات بھرنے والوں کے خلاف کاروائی کے واضع احکامات جاری کی جا ئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی آئی جی، ڈی سی او چکو ال، ڈی پی او چکو ال سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔