وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بذریعہ ریل کار ٹرین لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ کا دورہ

گجرات : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بذریعہ ریل کار ٹرین لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ کادورہ، پلیٹ فارم پر ریلوے کے مسائل معلوم کئے۔ ریلوے کالونی میں 15روز سے پانی کی بندش،ریزرویشن آفس کے یو پی ایس کی 3 سالہ پرانی بیٹری تبدیل اور 2 خراب واٹر ٹربائن مرمت کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقعہ پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریل کے نظام کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے، عوام کا ریلوے پر اعتماد بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں موجود خرابیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے، چندماہ میں عوام واضع فرق محسوس کریں گے مسلم لیگ (ن) وعدوں اور دعووں کے بجائے عمل پریقین رکھتی ہے۔