پشاور (جیوڈیسک) پشاور ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز اور کئی دکانوں کی بجلی کاٹ دی گئی۔ پیسکو کی آپریشنز ٹیم نے پشاور میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران فرنٹئیر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز، ایف سی پلازہ اور ایف سی ہال کی بجلی کاٹ دی۔
پیسکو حکام کے مطابق ایف سی کے ذمہ ڈھائی کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ بار بار نوٹس کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی جس کے بعد ٹرانسمیشن لائن سے کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے۔