ہنڈرڈ انڈیکس 21 ہزار 15 پوائنٹس پر بند ہوا

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں بارہ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز سے ہی اتار چڑھا دیکھا گیا۔ ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تو پھر دوران ٹریڈنگ ہی ساٹھ سے زائد پوائنٹ کی کمی بھی ہوئی۔ بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں معمولی تیزی رہی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار پندرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ سینتالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔