اسلام آباد (جیوڈیسک) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گئی۔ اسلام آباد این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بارش ہونے اور گرمی کی شدت میں کمی ہونے سے بجلی کی طلب سولہ ہزار تین سو میگاواٹ ہو گئی۔
ہے۔ سسٹم پر لوڈ کم ہونے سے بجلی کی ٹرپنگ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک ہے۔