کراچی : گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق، والد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق اور والد ز خمی ہو گئے۔ بلوچ کالونی کے علاقے جوہر ٹاون میں رات گئے اچانگ گھر کی چھت گر گئی۔

جس کے نتیجے میں والدہ 35 سالہ حسن بہار اور 2 سالہ بیٹی منیبہ جاں بحق جبکہ چالیس سالہ والد جاہ زیب زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ فیملی کو نکالنے کی کوشش کی۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔