امریکی (جیوڈیسک) سینٹ نے ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا بل منظور کر لیا۔ کئی برسوں کی ناکام کوششوں کے بعد آخر کار امریکی سینٹ میں غیر قانونی امیگریشن روکنے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
بل کے مطابق امریکا میں مقیم ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی شہریت دی جائے گی لیکن اس کے ساتھ مستقبل میں غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے امریکی سرحدوں کی نگرانی اور ویزا پالیسی کو سخت کیا جائے گا۔ امریکی شہریت کے لئے غیر قانونی تارکین وطن 13 سال سے پہلے درخواست نہیں دے سکیں گے۔