جسٹس باقر پر حملہ تحقیقات میں پیش رفت، جائے وقوعہ سے کالعدم تنظیم کا ترانہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملہ کرنے والے کے قریب پہنچ گئی۔ دھماکے کی جگہ سے کالعدم تنظیم کے ترانے پر مشتمل پمفلٹ بھی مل گیا۔ کراچی میں برنس روڈ پر جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کے دوران تفتیش کاروں کو دھماکے کی جگہ سے ایک مبینہ دہشتگرد کی شناختی دستاویز ملی ہے۔

تفیش کاروں کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویز دہشتگردوں تک پہنچے میں مدد گار ثابت ہو سکتی۔ تحقیقاتی ٹیموں کو معائنہ کے دوران ایک نظم بھی ملی ہے جو کالعدم تنظیموں میں ترانے کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، پولیس کی 7 ٹیمیں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔