نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نجی حج کمپنیوں کو رواں برس حاجیوں کی تعداد میں بیس فیصد کمی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کمی سعودی عرب کی حکومت کے کہنے پر کی جائے گی۔
سلمان خورشید نے نئی دلی میں نجی حج کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران کہا کہ سعودی حکومت نے مسجد حرام کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس برس حاجیوں کی تعداد میں کمی کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا سعودی حکومت نے دوسرے ممالک سے آنے والے حاجیوں کی تعداد میں بیس فیصد جبکہ اندرون ملک سے حاجیوں کی تعداد میں پچاس فیصد کمی کی ہے۔