قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن چیمپئن شپ کے MEN ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم “ومبلڈن چیمپئن شپ کے MEN ڈبلز میں اعصام الحق کی ٹیم نے شرکت کی۔ اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر روجر جے جولین کے ہمراہ کورٹ میں اترے۔
پاک ڈچ جوڑی نے مدمقابل جرمن اور آسٹریلین کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں سات چھ سے فتح سمیٹی۔ اعصام کی ٹیم کا مورال بلند ہوا تو وہ دوسرا اور پھر تیسرا سیٹ چھ چار چھ چار سے جیت کر دوسرے رانڈ میں جگہ بنا لی۔