کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

Milk

Milk

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اشیا خورونوش کی طرح کی دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔ شہر میں فی لٹر دودھ 70 روپے کے بجائے 78 سے 80 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں متعلقہ ادارے مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں مختلف اشیا خورونوش کی طرح فی لیٹر دودھ بھی 70 روپے سرکاری قیمت کے بجائے 78 سے 80 روپے قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہر میں یومیہ دودھ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے بھی زائد ہے۔ 8 سے 10 روپے اضافی قیمت پر فی لیٹر دودھ کی فروخت سے منافع خور ایک ماہ کے دوران غریب عوام کی جیب پر ایک ارب روپے سے زائد کا ڈاکا ڈال چکے ہیں۔