ملتان :گرد آلود ہوائیں، سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں رات سے گرد آلود ہواوں کا شروع ہونے والا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ صرف 5 سو میٹر تک رہ گئی ہے۔ ملتان میں رات سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو شروع ہونے والی گرد آلود ہواوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک مزید جاری رہیں گی۔ جبکہ آج شام کو ملتان میں بونداباندی کاامکان ہے۔ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔