سنجے لیلا بھنسالی کا ایٹم سانگ کیلئے مادھوری سے رابطہ

Madury

Madury

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ چھیالیس برس کی عمر میں بھی فلم سازوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ “یہ جوانی ہے دیوانی کے آئٹم سانگ گھاگرا کی کامیابی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم رام لیلا” کے لئے مادھوری سے رابطہ کیا ہے۔

بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے فلم رام لیل کے آئٹم سانگ میں مادھوری کے مقابل اداکار رنویر سنگھ ہوں گے۔ سنجے نے مادھوری سے رابطہ تو کیا ہے لیکن انہوں نے کیا جواب دیا، اس بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں۔ مادھوری اس سے پہلے سنجے کی فلم دیو داس میں کام کر چکی ہیں۔