ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشو ں کا سلسلہ جاری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے کئی علاقوں میں بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گوجرانوالہ میں جمعرات کو ایسی برکھا برسی کہ جل تھل ایک ہوگیا۔

گجرات میں کالے بادل آئے اور برس کر نکل گئے۔چیچہ وطنی میں صرف بونداباندی ہوئی لیکن وہ بھی کام کرگئی اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

بلوچستان کے مشرقی علاقوں موسی خیل اور شیرانی میں پہلے کالی گھٹاوں نے رخ کیا، پھر ابر کرم کے برستے ہی شہریوں کے چہرے بھی کِھل اٹھے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی اور بھمبر آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش نے گر می کازور توڑ دیا۔