کراچی : کھارادر کھجور گلی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقیکھارادر کھجور گلی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے کھجور گلی میں 6 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے دکانوں اور اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروبار بند ہو گیا۔