اسلام آباد (جیوڈیسک) اے این ایف حکام نے بے نظیر ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔اے این ایف حکام کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر راحت رحمان کے سامان کی چیکنگ کے دوران اس کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ہے۔
،جس کے بعداے این ایف کے اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ حکام کے مطابق راحت رحمان سرگودھا کا رہائشی ہے۔