جعلی ڈگری کیس : غلام سرور کی ضمانت میں توسیع

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں پانچ جولائی تک توسیع کر دی۔ لاہور پر اسکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان نے عدالت کو بتایا کہ غلام سرور کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے اور تفتیش میں ثابت ہو چکا ہے لہذا غلام سرور کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔

غلام سرور کے وکیل نے بتایا کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے بہاولپور یونیورسٹی کے رجسٹرار کو غلام سرور کے تعلیمی ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے غلام سرور کی عبوری ضمانت میں پانچ جولائی تک توسیع کر دی۔