لاہور (جیوڈیسک) میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔لاہور سی سی پی او لاہور چودھری شفیق نے بتایا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تناظر میں شہر کی سیکورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے لیکن نماز جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ہیں جس میں شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید بڑھا دی ہے۔ مساجد کے اطراف میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد کو دوگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مساجد میں داخل ہونے والے نمازیوں کو واک تھرو گیٹس اور جامع تلاشی کے بعد اند داخل ہونے دیا جائے گا۔