ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

Election

Election

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہوں گے۔اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تین سے نو جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ گیارہ سے سترہ جولائی تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی۔ 18 سے 22 جولائی تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 23 سے 29 جولائی تک اپیلوں پر فیصلہ ہو گا۔ 30 جولائی کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔

31 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی جبکہ یکم اگست سے 20 اگست تک مہم چلانے کی اجازت ہو گی۔ الیکش کمشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں 15 روز کے اندر جھنڈے بینرز اور پوسٹرز اتار دیں اگر حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیاسی جماعتوں سے اخراجات وصول کئے جائیں گے یالیکشن کمشن نے حکم پر عمل درآمد کے لئے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیئے ہیں۔