لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
اب تک پورے ملک میں یکساں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اب یہ حال ہے تو رمضان میں کیا حشر ہو گا۔ بابرکت مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔
شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔