خسرے پر قابو کیلئے حکومتی اقدمات ناکافی : لاہور ہائیکورٹ

Measles

Measles

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے خسرے سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رکنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ صحت اور پنجاب حکومت کو عملی اقدامات سے متعلق دس جولائی کو تحریر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ محکمہ صحت خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لیے صرف کاغذی کارروائی کر رہا ہے۔

فاضل جج نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک رہا؟۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خسرے پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدمات ناکافی ہیں۔

حکومتی وکیل نے بتایا کہ ان بچوں کی اموات ہو رہی ہیں جو اس مرض کا گھر میں ہی علاج کرتے رہے تاہم وبا پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔ عدالت نے حکومتی اقدامات سے متعلق دس جولائی کو تحریری رپورٹ طلب کر لی۔