اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ترقیاتی فنڈز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کہتے ہیں چند لوگوں کو کروڑوں کے فنڈز جار ہوئے،ایف آئی کے ذریعے انہیں تلاش کیا جائے۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے فنڈ جاری کرتے وقت انچاس فیصد قوانین کی پابندی جبکہ اکاون فیصد خلاف ورزی کی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے بعض افراد کو اربوں روپے کے فنڈ جاری کیے، صوابدیدی اختیارات ایسے نہیں استعمال کئے جاسکتے، جسٹس اعجاز چودھری نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگوں کو بھی فنڈ دیئیگئے جو منتخب نمائندے نہیں تھے، عدالت نے سابق وزیر اعظم کو سولہ جولائی کو طلب کر لیا