ٹانک : 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Tank

Tank

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ نواحی علاقے عمراڈہ میں ایف سی حوالدار حسب اللہ کے مکان کی چھت گرنے سے خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔

جبکہ خاندان کے مزید تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹانک ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا حسب اللہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران چھ افراد ایک کمرے میں سو رہے تھے کہ چھت گر گئی۔ایک دوسرے واقعہ میں گاں گومل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔