اسلا م آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے دوران لگائے گئے جھنڈے اور بینرز 15 دن میں ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیش نے تنبیہ کی ہے کہ جوسیاسی جماعتیں اپنے جھنڈے اور بینرز نہیں اتاریں گی۔
ان سے انہیں اتارنے کے اخراجات وصول کئے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے جھنڈے اور بینرز اتارنے کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ دیئے گئے۔