لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی، وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید دو سے تین روز مزید جاری رہے گا۔
تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بنوں میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت48 ، ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
لاہور میں آج صبح ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے آج تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اسلام آباد میں درجہ حرارت 33،کراچی میں 32،پشاور میں 33 ،کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔