فلم دی ہیٹ آج سے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

The Heat

The Heat

ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی فلم دی ہیٹ آج سے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔ فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دی ہیٹ’ امریکی ایف بی آئی کی دو اہلکاروں کی کہانی ہے۔

ان اہلکاروں کو ایک روسی منشیات سمگلر پکڑنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ظالم سمگلر کو گرفتار کرنے میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ فلم میں سینڈرا بولاک نے ایف بی آئی اہلکار کا کردار ادا کیا ہے۔ ہنسی مزاح اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی ہدایات پال فیگ نے دی ہیں۔