کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا

بھمبر : کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں نوجوان راہنما مرکزی صدر سلطان یوتھ فورس حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئرمین زکوة کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور اس امر کااظہار کیا گیا کہ اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے مستحق اور نادار عوام کو درپیش مسائل کے حل اور زکوة کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیںگے۔

اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمن ناز، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین، ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم، مرزا ندیم اختر، جہانگیر پاشا، قاضی انصرزمان، سلیم ساگر، فیصل صغیرشمیم ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق،عابد زبیر ،مرتضیٰ گیلانی، راجہ وحید مراد، چوہدری محمدارشد، ارشد محمود غازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔