اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سوئس مقدمات پر دو رکنی کمیٹی نہیں بنانی چاہیے، عدلیہ ایسا انصاف کرے جس سے پتہ چلے سب کیلئے انصاف برابر ہے۔
اسلام آباد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر زرداری کو تاریخ میں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر پر کارروائی کی بجائے صرف 3 نومبر کے اقدامات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ ایسے ہی ہے جیسے قتل نہیں ،لاٹھی مارنے پر سزا دی جائے۔ میاں نواز شریف تیسری مرتبہ بی بی شہید کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تاحال باضابطہ مشاورت نہیں کی۔