کراچی (جیوڈیسسک) کراچی روپے اور ڈالر کے درمیان ریس میں ڈالر کی ایک اور جیت، آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر پہلی بار 99 روپے کی سطح عبور کر گیا اورپہلی بار 99 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج71پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعدانٹر بینک میں ڈالر 99 روپے66 پیسے کی بلند ترین سطح پہنچ گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلے 100 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہاہے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کو آج دی جانے والی 26 کروڑ 41 لاکھ ڈالر زکی ادائیگی ہے۔
نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا قرضہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی جس پر عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے سخت شرائط کے باعث قرض لینے میں تاخیر ہوسکتی ہے، جبکہ جلد از جلد قرض نہ ملنے سے روپیہ مزید دبا کا شکار ہو گا۔