شاہ زیب قتل : شاہ رخ جتوئی کو فرار کرانے والے سہیل احمد کی ضمانت منظور

Sohail Ahmed

Sohail Ahmed

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم شاہ رخ جتوئی کو جعلی نام سے فرار کرانے میں مدد دینے والے ملزم سہیل احمد کی پانچ لاکھ کی ضمانت منظور کرلی۔ شاہ زیب قتل کیس میں ملزم سہیل احمدکی ضمانت کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایئر لائن کا سسٹم ای ٹک ٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے۔

اِس نام سے کوئی بھی ٹکٹ بک کراسکتا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ٹریول ایجنٹ کا ملازم ہوں اور شاہ رخ کی کسی طرح بھی معاونت نہیں کی۔ طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سہیل احمد کی پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔

جبکہ فضل ربی ٹریول ایجنٹ کے مالکان ابوبکر ڈومکی اور عمر ڈومکی جبکہ ایک اور شخص وسیم کی پانچ لاکھ روہے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے شاہ رخ کو سید شاہ رخ کے جعلی نام سے ٹکٹ بک کرایا تھا اور ٹکٹ پر پاسپورٹ نمبر بھی درج نہیں کرایا تھا۔