پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک ساتھ تین اقساط ادا کردیں

IMF

IMF

پاکستان (جیوڈیسک) نے قرض واپسی کی مد میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کوپہلی بار ایک ساتھ تین اقساط کامیابی سے ادا کردیں۔ پاکستان نے اٹھائیس جون کو شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف کو ادائیگی کی۔ آئی ایم ایف کو 26 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار ڈالرادا کئے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر عمر صدیق کے مطابق اسٹینڈ بائی پروگرام کی پندرہویں اورسولہویں قسط ادا کردی گئی ہے۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کا 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا قرض واپس کیا گیا ہے۔۔جبکہ ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فسیلٹی کے ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر بھی آئی ایم ایف کو ادا کردیئے گئے۔۔آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کی آخری قسطیں ادا ہوگئی ہیں اب پاکستان کوجولائی سے جون 2014 کے دوران آئندہ مالی سال میں تین ارب ڈالر آئی ایم ایف کو مزید ادا کرنا ہونگے۔