سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے بند

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے۔

صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردئیے گئے ہیں جو کہ اتوار کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔