بہاولپور : مضر صحت قلفی کھانے سے 30 سے زائد افراد بے ہوش

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں مضر صحت قلفی کھانے سے 30 زائد افراد بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ افراد زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ پولیس نے قلفی فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے ڈیرہ مستی میں جمعے کو گلی میں قلفی فروخت کرنے والے شخص سے بچوں اور بڑوں نے قلفی خرید کر کھائی تھی۔

جس سے تمام افراد کی حالت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ جنہیں علاج کیلئے ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے قلفی فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔