لیگی ایم پی اے سے جھگڑا، بس ہوسٹس کے خلاف درج مقدمہ خارج

League MPA

League MPA

بھیرہ (جیوڈیسک) بھیرہ پولیس نے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کے بیان پر بس ہوسٹس اقرا نواز کے خلاف درج قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ خارج کر دیا۔ مقامی پولیس کی جانب سے ایم پی اے کے بیان پر درج ہونے والا مقدمہ خارج ہونے سے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے نگہت شیخ جھوٹی قرار پا گئی ہیں۔

انہیں واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو خارج کر دیا ہیلیکن قانونی سقم کا فائدہ ایم پی اے کو پہنچاتے ہوئے اس کے خلاف جھوٹا ہونے کا مقدمہ درج نہیں کیا اور اس طرح اس مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔