لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومیں اور معاشرے سڑکوں و ڈیموں سے نہیں، سماجی رویوں سے بنتے ہیں۔ لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ اگرچہ ملکی خزانہ ہے مگر نیت کا خزانہ بھرا ہوا ہے۔
نیت ٹھیک ہو گی تو خزانہ بھی بھر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے ترقی کی جو منزل 50 سال میں حاصل کی ہم وہ 10 سال میں حاصل کر سکتے ہیں، سیمینار سے وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہ نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔