حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے دودھ کی نہریں بہانے کے وعدے کرنیوالے حکمرانوں نے 23 دنوں میں عوام کے 14 طبق روشن کر دیئے ہیں حکمران غریب عوام پر رحم کریں آئے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بھی پیپلزپارٹی کے راستے پر چل پڑی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا جس سے عام آدمی کا بچنا ناممکن ہو گا۔

حکمرانوں کو غریب عوام پر رحم کر یں اور مہنگائی کے بم برسانے کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری غریبوں کو مشکلات کا شکار کرنا نہیں بلکہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حکومتی فیصلہ شیر کا غریب عوام پر قاتلانہ حملہ ہے اور اب (ن) لیگ سے خیر سے توقع کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔