سوات (جیوڈیسک) سوات، چترال اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شدت چار اعشاریہ ایک ریکٹر سکیل رہی، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لوئر دیر، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کا مرکز پشاور کے شمال میں دو سو بیس کلو میٹر دور دیر بالا میں ہے۔