اسلحہ، لیپ ٹاپ، منشیات کی اطلاع، کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن جاری

Karachi Central Jail

Karachi Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس اسلحہ، منشیات، موبائل فون کی اطلاع پر آپریشن کیا جا رہا ہے، سینٹرل جیل کو 200 سے زیادہ رینجرز اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

سینٹرل جیل میں قیدیوں کی بیرکوں میں سرچ آپریشن قیدیوں کے پاس اسلحہ، منشیات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز مشترکہ آپریشن کر رہی ہے۔ قیدیوں سے بھاری مقدار میں منشیات ،لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کالعدم تنظیموں کی طرف سے بنوں جیل کی طرز پر کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کی اطلاع بھی تھی،جس کی بنا پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔