جہاں پر ملک بھر میں عوام کو کئی مشکلات کا سامنا ہے وہا ں چکوال کی عوام بھی بہت سی مشکلات سے دوچار ہے

چکوال : جہاں پر ملک بھر میں عوام کو کئی مشکلات کا سامنا ہے وہا ں چکوال کی عوام بھی بہت سی مشکلات سے دو چار ہے جن میں سے ایک سروے رپورٹ کے مطابق چکوال میں جابجا تجاوزات پائی جاتی ہیں شہر کے بازاروں اور مین سڑکوں پر ٹھیہ بانوں، ریڑھی بانوں اور چنگ چی رکشہ والوں نے قبضہ جما رکھا ہے چکوال شہر میں ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے دفاتر موجود ہیں اور اور ضلع بھر کے گاؤں سے اپنے کاموں کے سلسلہ میں آنے والے لوگوں کا کافی رش لگا رہتا ہے وہاں پر ٹی۔ایم ۔اے عملہ کی ناقص کارکردگی یا ملی بھگت کے نتیجہ میں بازاروں اور سڑکوں کی حالت زار واضح نظر آ رہی ہے۔

جبکہ تلہ گنگ روڈ، جہلم روڈ اور بھون روڈ پر واقع دکانوں کے مالکان نے ٹی۔ایم ۔اے عملہ کی ملی بھگت سے اپنی دوکانوں کی مشہوری کی خاطر سامان سڑک کے درمیان رکھ کر روڈ بلاک کئے ہوئے ہیں ان تمام غیر قانونی سر گرمیوں سے ٹ۔ایم۔اے عملہ کی کرپشن اور نااہلی واضح ہوتی نظر آتی ہے یہی نہیں بلکہ یہ وہ سڑکیں اور بازار ہیں جہاں سے سیاسی نمائندوں اور تمام محکمہ جات کے بالا افسران کا دن میں کئی بار گذر ہوتا لیکن کسی بھی مہربان نے اپنی زمہ داری نبھاتے ہوئے کبھی کوئی ایکشن لینے کی ضرورت محسوس نہ کی ہے۔

اس سے بھی بڑھ کر جو قابل صد افسوس بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ چنگ چی رکشہ
والو ں کیمطابق چھپڑ بازار اور اردو بازار کے باہر سڑک کے اوپر لوہے کے شیڈ انہیں موجودہ ایم۔ پی۔ اے کے صاحبزادے حیدر سلظان نے بنوا کر دئیے ہیں جن کے پاس فی الحال تک کوئی سیاسی یا سرکاری عہدہ موجود نہ ہے انکے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ اگر انہوں نے یہ کام کیا ہے تو چکوال میںموجود تجاوزات کو ان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

عوامی نمائندے ہی عوام کا سکون برباد کرنے میں سرگرم عمل ہیںسروے کے دوران شہریوں وسیم،فیصل،قیصر شاہ،عظمت ،سجاد اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی۔ ایم ۔اے عملہ ماسوائے وصولیوں کے کوئی ڈیوٹی انجام نہ دیتا ہے اور ہمیں ان تجاوزات اور چنگ چی رکشہ والوں کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ صوبہ پنجاب کے بالا عہدیداران کس قدر ان غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہیں یاوہ بھی چکوال کے عوام کو چکوال میں موجود ناہل افسران کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔