لالہ موسیٰ : ہم چاہتے ہیں کہ ٹرینوں میں پنکھے چلیں، لائٹیں جلیں اور عوام کو آرام دہ سفر فراہم کریں،خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے

لالہ موسی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹرینوں میں پنکھے چلیں ،لائٹیں جلیں اور عوام کو آرام دہ سفر فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ریلوے میں اب جو اچھا کام کرے گا وہی رہے گا ریلوے افسران کو سمجھ آگئی ہے کہ کام کئے بغیر جان نہیں چھوٹے گی۔

ڈیڈ لائن کے مطابق چھٹیوں سے واپس نہ آنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہو گی، حکومت کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ ایک ہی رات میں برسوں کا بگاڑ ٹھیک ہو جائے تاہم محدود وسائل کے باوجود دیانتداری سے عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔