ایپوہ (جیوڈیسک) ہاکی ورلڈ لیگ کے تیسرے راونڈ کا دوسرا مرحلہ کل سے ملائیشیا میں شروع ہو گا، پاکستان ٹیم پہلے دن میزبان ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ ہاکی ورلڈ لیگ تیسرے مرحلے میں پاکستان، ملائیشیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ، ارجنٹائن، جرمنی، جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔
افتتاحی روز 4 میچز کھیلے جائیں جائیں گے۔ گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز ہوم ٹیم ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ٹیم کے کوچ حنیف خان نے ذرائع کو بتایا کہ ہاف بیک راشد محمود کا پٹھا کھنچ گیا ہے ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔