نیشنل سیونگ اسکیم کا اپنے منافع میں کمی کا اعلان

National Savings Schemes

National Savings Schemes

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل سیونگ اسکیم نے اپنے سرٹیفکیٹس کے منافع میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی جی نیشنل سیونگ ظفر شیخ نے بتایاہے کہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ میں شرح منافع 0.48 فی صد کمی کے بعد 12.24 فی صد ہو گیا ہے۔ سیونگ اکاونٹس میں شرح منافع 6.65 سے کم ہو کر 6 فی صد ہو گیا۔

ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.80 سے گھٹ کر 10.36 فی صد آ گیا ہے۔ ڈی جی نیشنل سیونگ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع کو کم کیا گیا ہے۔