بی این پی نے پارلیمنٹ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے

BNP

BNP

بلوچستان (جیوڈیسک) بی این پی نیبلوچ قوم کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کے لیے عوام کی رائے لینے کے بعد پارلیمنٹ میں رہنے کافیصلہ کیاہے۔ بی این پی نے بلوچ عوام اور پارٹی کارکنوں سیپارلیمنٹ میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی۔ جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والیافراد کی اکثریت نے رائے دی کہ بی این پی کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہئے اور بلوچ عوام کے حقوق کی جدو جہد کے لیے آواز اٹھانی چاہئے۔

کارکنوں نے رائے دی کہ بی این پی سیاسی اور جمہوری جماعت ہونے کے ناطے ہر محاذ پر بلوچ عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرے۔ بی این پی نیانتخا بات میں صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں ارکان سردار اختر جان مینگل اور میرحمل کلمتی جلدصوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔