دی لون رینجر، الٹی میٹ آٹ لا کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

The Lone Ranger

The Lone Ranger

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ کی نئی فلم دی لون رینجر، الٹی میٹ آٹ لا” کے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ فلم میں جانی ڈیپ نے ریڈ انڈین جنگجو ٹونٹو Tonto کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ ٹیکساس کے ایک سابق رینجر کی مدد کرتا ہے جو اپنے بھائی کے قاتلوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔

رینجر کا کردار اداکار آرمی ہیمر Armie Hammer نے ادا کیا ہے جو اپنے چہرے پر ماسک لگائے نہ صرف برائی کے خاتمے بلکہ انصاف کی علامت بھی ہے۔ والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی فلم اگلے ماہ کی تین تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔